پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30 مئی کے بجائے آج ہوگا

اسپیکر چوہدری پرویزالٰہی نے رولز 25- بی اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت اجلاس کی تاریخ تبدیل کی


ویب ڈیسک May 21, 2022
اسپیکر چوہدری پرویزالٰہی نے رولز 25- بی اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت اجلاس کی تاریخ تبدیل کی

کراچی: اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 12.30 بجے کو طلب کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے اور اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 22 مئی دوپہر 12.30 بجے کو طلب کر لیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلے 30 مئی کو ہونا تھا، تاہم اسپیکر چوہدری پرویزالٰہی نے رولز 25- بی اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت اجلاس کی تاریخ تبدیل کرکے 22 مئی کردی تھی، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کوڈی سیٹ کردیا تھا، جس کے بعد اپوزیش نے مطالبہ کیا تھا کہ حمزہ شہباز اب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے، لہذا اسپیکر پنجاب اسمبلی دوبارہ اجلاس طلب کریں اور وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں