پشاورمیں چکن شاپ پرچھاپہ 3ہزارسے زائد مردہ مرغیاں برآمد

مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے پردکان مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا


مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والی دکان کوسیل کردیا گیا:فوٹو:فائل

پشاور میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے چکن شاپ پرچھاپے میں 3 ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کرلی گئیں۔

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے علاقے باچا خان چوک میں کارروائی کرتے ہوئے 3ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کرلیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق چکن شاپ میں مردہ مرغیوں کوصاف کرکے گوشت تیارکیا جارہا تھا۔مردہ مرغیوں کا گوشت مارکیٹ میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ کارروائی میں چکن شاپ سیل کرکے سپلائی کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔

فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مردہ مرغیوں کا کاروبار کرنے والے دکان مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ دیگرملوث افراد کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔