کیا کنگنا ہالی ووڈ میں کام کرنے جارہی ہیں اداکارہ نے بتا دیا

ایک انٹرویو کے دوران کنگنا سے سوال ہوا کہ کیا وہ ہالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی، جس پر اداکارہ نے اپنا ردعمل دیا

اداکارہ ہالی ووڈ میں دلچسپی نہیں رکھتیں (فوٹو، فائل)

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو کے دوران ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اپنا ردعمل دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف کامیڈین کپل شرما کے مزاحیہ شو کے دوران میزبان نے کنگنا رناوت سے سوال کیا کہ کیا وہ ہالی ووڈ میں کام کرنے جارہی ہیں یا اگر انہیں موقع ملا تو وہ ڈیبیو کریں گی؟۔


اداکارہ نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، ہمیں کہیں جانے کی ضرورت نہیں، پوری دنیا سمٹ کر ایک جگہ آچکی ہے، بہت سے لوگ مختلف ممالک سے بھارت کا رخ کرتے ہیں اور یہاں کام کرنا پسند کرتے ہیں۔

کنگنا نے ہالی ووڈ میں قدم کرنے کے حوالے سے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ انہوں نے اپنی فلم 'ڈھاکڈ' سے متعلق بتایا کہ ہم نے عالمی طرز کی فلم بنائی جس میں 80 فیصد ٹیلنٹ بھارت کا ہے۔
Load Next Story