کوئٹہ کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے وفاق کی امدادی کارروائیاں

کوئٹہ کے علاقے میں پلاسپین کی جنگلات میں گزشتہ کئی دنوں سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے

انتہائی دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں مشکلات (فوٹو، انٹرنیٹ)

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت کی طرف سے کوئٹہ کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے بلوچستان حکومت کی بھرپور امداد جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے میں پلاسپین کی جنگلات میں گزشتہ کئی دنوں سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پاک آرمی اور ایف سی کی طرف سے تمام ممکنہ امداد جاری ہے، آرٹیکل 245 کے تحت پاکستان رینجرز کے ونگ کی بلوچستان گورنمنٹ کے ماتحت امدادی کارروائیوں میں شریک ہوئی ہے۔


ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ این ڈی ایم اے کی طرف سے بلوچستان حکومت کو آگ بجھانے کے لیے ضروری سامان کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔

وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرا دی گئی۔ خیال رہے کہ انتہائی دشوارگزار پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
Load Next Story