کراچی میں موسم ابرآلود اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان
پیر کو شہر کا موسم گرم اور خشک جبکہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔
ہفتے کو شہر میں چلنے والی تیز ہواوں کے سبب موسم معتدل رہا جبکہ مغربی سمت سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چلیں۔
محمکمہ موسمیات کے مطابق توار کو مطلع جذوی ابرآلود اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ پیر سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ ہفتے کو شہر کا مطلع گرم ومرطوب رہا اور دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد تک بڑھنے کے باوجود تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں موسم معتدل رہا۔
محکمہ موسمیات کے ابتدائی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اتوار کو شہر کا مطلع جذوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جس میں دوران شہر میں معمول سے تیز مغربی اور جنوب مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ہواوں کی رفتار میں اضافہ لو پریشر اور ہائی پریشر میں فرق کے سبب ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے پیر کو شہر بلوچستان کی گرم ریگستانی ہواوں کے زیرآسکتا ہے جس کی وجہ سے موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے جبکہ وسطی اور بالائی سندھ میں گرمی کی لہر 23 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے،
دوسری جانب دادو،جیکب آباد،لاڑکانہ،نواب شاہ،قمبرشہدادکوٹ،شکارپور،سکھر اور خیرپور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔ ان اضلاع میں دن کے وقت گرمی کا پارہ 46 سے 48 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے اور حیدرآباد،میرپورخاص،عمرکوٹ اور تھرپارکر میں درجہ حرارت 42 سے 44ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ دیہی سندھ کے اضلاع ٹھٹھ اور بدین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے38 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔