جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے ثبوت اسپیکر کو پیش کردیئے

اسپیکر کو 2 سی ڈیز اور تصاویر پر مشتمل ثبوت پیش کئے ہیں جس پر اسپیکر نے تحقیقات کے بعد کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے


Numainda Express March 03, 2014
صرف ضمیر كی آواز پر پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی برائیوں كے خلاف آواز بلند كی ہے اور ركن پارلیمنٹ سے كوئی ذاتی رنجش نہیں، جمشید دستی فوٹو: فائل

آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی غیر اخلاقی سرگرمیوں كے ثبوت قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کو پیش كردیئے۔


اسپیکر ایاز صادق سے ان كے چیمبر میں ملاقات كے بعد پارلیمنٹ ہاؤس كے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمشید دستی نے كہا كہ انہوں نے سردار ایاز صادق كو پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی غیر اخلاقی سرگرمیوں كے 2 سی ڈیز اور چند تصاویر پر مشتمل شواہد پیش كردیئے ہیں جس پر اسپیكر قومی اسمبلی نے تحقیقات كے بعد ملوث اراكین پارلیمنٹ كے خلاف كارروائی كی یقین دہانی كرائی ہے۔


جمشید دستی نے کہا کہ ان کی كسی بھی ركن پارلیمنٹ سے كوئی ذاتی رنجش نہیں ہے، انہوں نے صرف ضمیر كی آواز پر پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی برائیوں كے خلاف آواز بلند كی ہے اور آئندہ بھی كرتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔