پالیسی ریٹ میں 100بیسس پوائنٹس کا اضافہ متوقع

مقصد پٹرولیم پر سبسڈی کی ممکنہ واپسی کے نتیجے میں ہونیوالی مہنگائی کا توڑ کرنا ہے، ماہرین

مقصد پٹرولیم پر سبسڈی کی ممکنہ واپسی کے نتیجے میں ہونیوالی مہنگائی کا توڑ کرنا ہے، ماہرین۔ فوٹو:فائل

BEIJING:
اگلے ڈیڑھ ماہ کے لیے بنیادی پالیسی ریٹ کا اعلان کرنے کے لیے پاکستان کے مرکزی بینک کا اجلاس کل( بروز پیر) ہوگا۔

توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں 100بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرے گا جس کے بعد پالیسی ریٹ 13.25 فیصد ہوجائے گا۔ پالیسی ریٹ بڑھانے کا مقصد آئی ایم ایف کے قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے اس کی شرط پوری کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے ممکنہ خاتمے کے بعد ہونے والی مہنگائی کا توڑ کرنا ہے۔


عارف حبیب لمیٹڈ کی ماہراقتصادیات ثنا توفیق کہتی ہیں کہ حکومت بہت جلد، آئی ایم ایف کے قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے مالیاتی ریلیف کے اقدامات ( توانائی کی مصنوعات پر سبسڈی) واپس لینے پر غور کرے گی۔

واضح رہے کہ قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوحہ میں مذاکرات جاری ہیں۔ ٹاپ لائن ریسرچ کے تجزیہ کار عمیرنصیر اور ٹورس سیکیورٹیز کے ریسرچ ہیڈ مصطفیٰ مستنصر کو بھی یہی توقع ہے کہ متوقع مہنگائی کے پیش نظر اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹ اضافہ کرے گا۔
Load Next Story