محمد حارث پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے لیے بے تاب

ہرطرز کی کرکٹ اور ہر بیٹنگ آرڈر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں، وکٹ کیپر بیٹر

ہرطرز کی کرکٹ اور ہر بیٹنگ آرڈر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں، وکٹ کیپر بیٹر۔ فوٹو: پی سی بی

PARIS:
وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث پاکستان کی نمائندگی کیلیے بے تاب ہیں۔

پشاور کے نواحی علاقے مشتر زئی سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ کرکٹر نے پی ایس ایل میں اپنے دوسرے ہی میچ میں70 رنزکی دھواں دھاراننگز کھیلنے کے بعد"بی دا بیسٹ" بینڈ دکھا کر اپنے عزائم سے آگاہ کیا تھا، ایج گروپ، ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔


پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں محمد حارث نے کہا کہ کہ مجھے والدین نے ہمیشہ نڈر رہنا سکھایا، پاکستان کی نمائندگی پہلا ہدف اور دنیا کے بہترین وکٹ کیپر بیٹر کا اعزاز حاصل کرنا خواب ہے، میں مسٹر 360 بننا چاہتا ہوں اور یہ تب ہی ممکن ہے کہ جب ہر طرح کے اسٹروکس کھیلنے میں ماہر ہوں گا، ہرطرز کی کرکٹ اور ہر بیٹنگ آرڈر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

 
Load Next Story