کسی کو بھی پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے وزیرِخارجہ

چینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے، بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک May 22, 2022
وزیر خارجہ بلاول اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے (فوٹو : ٹویٹر)

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی پاکستان چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

چینی ہم منصب وانگ یی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بطور وزیرخارجہ چین کے پہلے دورے پر انتہائی مسرت ہے، شاندار میزبانی پر چین کا شکر گزار ہوں، پاکستان اور چین کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، جس پر ہم چین کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم اور پاکستانی قوم کی جانب سے چین کیلئے نیک خواہشات لایا ہوں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی شہریوں پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے، چینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان چین دوستی نہ صر ف علاقائی بلکہ عالمی امن کیلئے بھی ضروری ہے، پاکستان چین کے ساتھ دوستانہ اور اسٹرٹیجک تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، کسی کو بھی پاکستان چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں