مقبوضہ کشمیر میں زیر تعمیر ٹنل بیٹھ گئی 10 مزدور ہلاک

تین مزدوروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے


ویب ڈیسک May 22, 2022
تین مزدوروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، فوٹو: بھارتی میڈیا

لاہور: مقبوضہ کشمیر میں ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں ہائی ویز کی تعمیر کے دوران ایک ٹنل پر کام جاری تھا کہ ٹنل بیٹھ گئی جس کےملبے تلے دب کر 10 مزدور ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہمالیہ ریجن میں زیر تعمیر ٹنل زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 مزدور ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ملبے تلے دب کر ٹرک اور بھاری مشینری بھی تباہ ہوگئیں۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 9 مزدوروں کی لاشیں نکال لیں تاہم ایک مزدور کی لاش نکالنے میں 24 گھنٹے لگ گئے۔

تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں