لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے دینا ہے یا نہیں فیصلہ اتحادی کریں گے وزیر داخلہ
اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنے دوں گا، رانا ثناء
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے دینا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ اتحادی کریں گے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنے دوں گا، شیخ رشید کہتا تھا آگ لگا دو، ماردو اور اب کہتا ہے خونی لانگ مارچ ہوگا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 2018ء میں عمران خان کے ساتھ کچھ قوتیں شامل ہوئی تھیں، یہ تقریریں کرتے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اور ہمیں ان کے جلسوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ پی ٹی آئی نے جو مہنگائی کی اس کا حساب دینا پڑے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 28مئی کو بہاولپور میں جلسہ کریں گے۔