کیا ایشوریا رائے امید سے ہیں بالی ووڈ میں خبریں گرم

ایشوریا فرانس میں فلم فیسٹول کے ریڈ کارپیٹ پر بھی بہت محتاط نظر آئیں جس سے مداحوں کو لگتا ہے کہ اداکارہ امید سے ہیں


ویب ڈیسک May 22, 2022
اداکارہ نے تاحال خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے (فوٹو، فائل)

بالی ووڈ کی سپر اسٹار ایشوریا رائے بچن کے حاملہ ہونے کی خبریں فلم انڈسٹری اور سوشل میڈیا پر گرم ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر اسٹار اداکار ابھیشیک بچن اور بیٹی آرادھیا کے ہمراہ فرانسیسی شہر کینس میں ہونے والے فلم فیسٹول میں شرکت کے لیے گئیں جہاں ایشوریا میگا ایونٹ کے ریڈ کارپیٹ پر بہت محتاط نظر آئیں، ان کی چال ڈھال اور چلنے کے انداز سے مداحوں کو لگ رہا ہے کہ اداکارہ امید سے ہیں۔

pragnent

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم فیسٹول سے بھارت لوٹنے پر پرستاروں نے ایشوریا رائے کو ممبئی ایئرپورٹ پر ڈھیلے ڈھالے کپڑوں میں دیکھا جس کے بعد مداحوں کا شک یقین میں بدلنے لگا ہے کہ اداکارہ کے ہاں دوسری اولاد کی پیدائش ہوگی۔

اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں بالی ووڈ اور سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں تاہم اب تک ایشوریا رائے کی جانب سے اس ضمن میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کے شوہر ابھیشیک نے اس خبری کی تصدیق یا تردید کی۔ خیال رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک کی ایک بیٹی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں