جھنگ حلقہ پی پی 81 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار محمد خان بلوچ کامیاب

مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد خان بلوچ نے 51 ہزار 298 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصاف کے رائے تیمور کو 45 ہزار 9 ووٹ ملے


ویب ڈیسک March 03, 2014
تحریک انصاف نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگادیا،الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی کی نشست پر ہونےوالے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے پی ٹی آئی کو پچھاڑ دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی اکیاسی کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد خان بلوچ نے تحریک انصاف کے رائے تیمور کو شکست دے دی، صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے دونوں امیدواروں میں زبردست مقابلہ ہوا مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد خان بلوچ نے 51 ہزار 298 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصاف کے رائے تیمور کو 45 ہزار 9 ووٹ ملے۔ الیکشن کے نتائج موصول ہوتے ہی ن لیگ کے امیدوار محمد خان بلوچ کے ڈیرے پر کارکنان کا تانتا بندھ گیا اور لیگی کارکنوں نے جشن منایا۔الیکشن کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات تھی۔


دوسری جانب تحریک انصاف نے ن لیگ کے امیدوار کی جیت کے بعد الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔