نوجوان کی پل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش ٹریفک اہلکار نے ناکام بنادی

ٹریفک اہلکار نے بے روزگار نوجوان کو کھانا کھلایا اور مالی امداد بھی کی، ایس ایچ او تھانہ اختر زمان

ٹریفک اہلکار جاوید

ٹریفک پولیس اہلکار نے بے روزگار سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے والے نوجوان کی زندگی بچالی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان نے کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب پیڈسٹرین برج سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے ٹریفک پولیس اہلکار جاوید نے ناکام بنا دیا۔

ٹریفک اہلکار جاوید پرانی سبزی منڈی پر تعیات تھا کہ اس نے پیڈسٹرین برج سے ایک نوجوان کو چھلانگ لگانے کی کوششوں میں مصروف دیکھا۔


جاوید نے فوراً پل پر پہنچ کر نوجوان سے بات چیت شروع کی تاکہ خودکشی سے روک سکے مگر نوجوان اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے لیے بضد تھا۔

ٹریفک اہلکار اور خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کی گفتگو دیکھ کر سڑک پر چلنے والی ٹریفک بھی رُک گئی، اس دوران ٹریفک اہلکار جاوید نے نوجوان احمد کو خودکشی کرنے سے روک لیا۔

احمد کا کہنا تھا کہ وہ بے روزگار اور تین دن سے بھوکا ہے اور انہیں حالات سے دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے۔

ایس او اختر زمان کا مزید کہنا تھا کہ اہلکار جاوید اپنے ہمراہ احمد کو بالائی گزر گاہ سے نیچے لایا ، قریبی واقع ہوٹل سے اسے کھانا کھلایا اور مالی مدد بھی کی ، اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور انھوں نے ٹریفک پولیس اہلکار جاوید کے اس اقدام کو دل کھول کر سراہا ، اس کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
Load Next Story