معمر خاتون نے جوانوں کو بھی مات دیدی ویڈیو وائرل

یہ ویڈیو کہاں سے ملی؟ یہ تو میری دادی ہیں، سوشل میڈیا صارف کا ویڈیو پر تبصرہ

بھارتی خاتون

ISLAMABAD:
عمر رسیدہ بھارتی خاتون نے کئی کلو وزن اٹھا پر اپنے پوتے کا دیا ہوا چیلنج پورا کرکے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کردیا۔

جسم کو مضبوط بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے بھاری بھرکم باربل(کثرت میں استعمال ہونے لوہے سے ویل) اٹھانا جوانوں کیلئے بھی مشکل ہوتا لیکن بھارت کی 80 سالہ بوڑھی خاتون سے بھاری بھرکم باربل اٹھانے کا چیلنج پورا کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون عمر رسیدہ خاتون کو باربل اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے، خاتون نے اتنی آرام اور آسانی سے باربل اٹھایا جیسے باربل اٹھانا ان کا معمول ہو۔


میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 80 سالہ خاتون کو پوتے نے وزن اٹھانے کا چیلنج دیا گیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by punjabi industry (@punjabi_industry_)



ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئ تھی جسے اب تک چار ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ویڈیو پر اب تک سیکڑوں لائکس آچکے ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا کہ 'یہ ویڈیو کہاں سے ملی؟ یہ تو میری دادی ہیں'۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }