کراچی میں شادی کے دوران ہوائی فائرنگ سے دو بچے زخمی دلہا گرفتار
چھ سالہ بچی کی کمر اور 13 سالہ بچے کے پیٹ میں گولی لگی، جن کا سول اسپتال میں علاج جاری ہے
بلڈیہ ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے دو بچے زخمی ہوگئے، پولیس نے دلہا کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مدینہ کالونی میں شادی کے سلسلے میں مہندی کی تقریب جاری تھی کہ دلہا شاہ زیب اور اس کے والد نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں چھ سالہ سمیرا دختر ابراہیم اور تیرہ سالہ فواد ولد علاؤ الدین زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کےلیے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سمیرا کو کمر جب کہ فواد کو پیٹ میں گولی لگی ہے، جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور دلہا شاہ زیب کو گرفتار کرلیا جب کہ دلہا کا باپ موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔