چلاس اور بابو سر ٹاپ پر شدید برف باری

موسم کی صورت حال معمول پر آنے تک بابو سر ٹاپ کی جانب آمد و رفت کل دن تک بند رہے گی، انتظامیہ


Staff Reporter May 22, 2022
فوٹو، ایکسپریس نیوز

ملک کے بالائی علاقے چلاس اور بابو سر ٹاپ پر شدید برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں سیاحوں کی متعدد گاڑیاں بھی پھنس گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بابو سر ٹاپ اور چلاس میں برف باری سے سیاحوں کی مشکلات کے پیش نظر ریسکیو، اسسٹنٹ کمشنر، مجسڑیٹ، پولیس اور ڈی ایچ او ہیلتھ امدادی کاموں کے روانہ کردیں گیں۔

اے ڈی ڈی ایم اے بھی مشنری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، صورت حال معمول پر آنے تک بابو سر ٹاپ کی جانب آمد و رفت کل دن تک بند رہے گی۔

snow

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برف باری رک چکی ہے، ریسکیو ٹیموں نے 15 گاڑیوں کو ریسکیو کرلیا 8 مزید گاڑیوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے، شدید برف باری کے باعث چلاس ہائی وے اور بابو سر ٹاپ روڈ بند رہے گی۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے بتایا کہ قراقرم ہائی وے ٹریفک کے لیے کھلی ہے، بابو سر ٹاپ سے چلاس جاتے ہوئے برف باری کے باعث پھنسی سیاحوں کی مجموعی طور پر 40 گاڑیوں کو باحفاظف نکال لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں