ایشیائی ہاتھی اپنے مردہ بچوں کو ہفتوں ساتھ رکھتے ہیں

نئی تحقیق سے مادہ ہاتھی کے جذبات سمجھنے میں مدد ملے گی جو انسانوں کی طرح صدمے میں رہتی ہیں

افریقی اور ایشیائی ہتھنی اپنے بچے کی موت پر انسانوں کی طرح سوگوار ہوتی ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارتی ہیں۔ فوٹو: اسمتھ سونین انسٹی ٹیوٹ

KERALA:
ایشیائی ہاتھی، عین افریقی ہاتھی کی طرح اپنے پیاروں کا طویل غم مناتے ہیں۔

اس کا انکشاف بعض ویڈیو سے ہوا ہے جس میں ایشیا کی مادہ ہتھنیوں کو اپنے مردہ بچوں کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ کچھ مادہ ہاتھیوں نے بچے کو ہفتوں تک اٹھائے رکھا۔ اس طرح ہاتھی جیسے حساس جانور کے جذبات سمجھنے میں مدد مل سکے گی۔

ایشیائی ہاتھی مضبوط سماجی بندھن میں رہتے ہیں اور اب معلوم ہوا کہ کسی ہاتھی اور بالخصوص بچے کی موت ماں کے لیے بہت افسوسناک ہوتی ہے اور وہ اپنے مردہ بچوں کو طویل عرصے تک ساتھ لیے گھومتی ہیں۔


اسمتھسونین میں تحفظ حیوانات کے انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ سنجیتا پوکھرل اور کیوٹو یونیورسٹی سے وابستہ نشکیٹا شرما نے بتایا کہ اس تحقیق سے ہاتھی جیسے جانوروں کے تحفظ میں بہت مدد ملے گی۔

'ہم نے دیکھا ہے کہ ہتھنی اپنے بچوں سے بے حد لگاؤ رکھتی ہے بلکہ وہ اس کی لاش کو خود سے الگ نہیں ہونے دیتی۔ اس سے قبل ریگستانی اونٹوں میں کو بھی اپنے مردہ بچوں پر آنسو بہاتے اور افسردہ دیکھا گیا ہے، ' ماہرین نے بتایا۔

ان کے مطابق کئی ممالک میں انسان اور ہاتھیوں کے درمیان حدود اور وسائل کی لڑائی جاری ہے۔ اس تحقیق سے خود انسانوں اور ہاتھیوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی پر تحقیق میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل افریقی ہاتھیوں میں نوٹ کیا گیا کہ جب جب ان کے قبیلے کا کوئی ہاتھی مرتا ہے تو سب اس کے اردگرد جمع ہوتے ہیں۔ کبھی وہ اپنی سونڈ سے لاش کو چھوتے ہیں اور اس کی لاش کے گرد پہرہ بھی دیتے ہیں۔
Load Next Story