نومنتخب آسٹریلوی وزیراعظم نے عہدے کا حلف اُٹھالیا

اسکاٹ موریسن نے شکست تسلیم کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعظم کو مبارک باد دی


ویب ڈیسک May 23, 2022
آسٹریلیا کے عام انتخابات میں اپوزیشن پارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی فوٹو: فائل

ISLAMABAD: آسٹریلیا میں عام انتخابات میں فتح حاصل کرنے والے اپوزیشن آسٹریلین لیبر پارٹی کے سربراہ البانیز نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں اپوزیشن لیڈر انتھونی البانیز نے ملک کے 31 ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ آسٹریلیا کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی۔

سابق وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرانتھونی البانیزکوالیکشن میں فتح پرمبارک باد دی تھی۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق لیبر پارٹی نے 151 ارکان پرمشتمل پارلیمنٹ میں 75 نشستیں حاصل کیں جب کہ دیگر جماعتوں میں لبرل نیشنل الائنس نے 58، آسٹریلین گرینزنے ایک اور دیگر نے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔