خیبرپختونخوا پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی

کراچی میں آج بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں


ویب ڈیسک May 23, 2022
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گردونواح میں آج مطلع جزوی ابرآلود ہے۔ (فائل : فوٹو)

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کے ساتھ وسطی و جنوبی علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو، جیکب آباد، دادو، سبی اور شہید بینظیر آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاڑکانہ، پڈعیدن اور سکرنڈ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب، کراچی کا موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کل کے مقابلے میں 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے اور آج گرمی کا پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے