سجل علی کی احد کی خالہ کے لیے کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر احد کی خالہ اور سجل علی کے درمیان ہونے والی اس گفتگو کے بھرپور چرچے ہو رہے ہیں
ISLAMABAD:
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے اپنے شوہر احد رضا میر کی خالہ کی جلد صحتیابی کے لئے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے جوکہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔
سوشل میڈیا پر سب سے موضوعِ بحث رہنے والی جوڑی سجل علی اور احد رضا میرکے بارے میں کئی دنوں سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے تاہم دونوں اداکاروں یا ان کے خاندان کی جانب سے اب تک ان خبروں کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
تاہم آج سوشل میڈیا پر احد رضا میر کی خالہ کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے ، صبا علی کینسر کی مریضہ ہیں جو آج کل کیمو تھراپی سے قبل اور بعد کیے جانے والے ہیئر کٹ کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔
صبا علی کے نئے ہیئرکٹ کی تصاویر دیکھ کر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ان کی صحت کے لیے دعا کی وہیں سجل علی نے احد کی خالہ کی صحت کی دعا کے لیے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا۔
سجل نے لکھا کہ ''آپ کی صحت و طاقت کے لیے بہت ساری دعائیں، اللہ ہمیشہ آپ کی حفاظت کرے آمین''۔
اس پراحد رضا میر کی خالہ صبا نے بھی کمنٹ میں رد عمل دیتےہوئے سجل کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ 'خوبصورت دعا کے لیے شکریہ ، میں واقعی اس کو سراہتی ہوں اللہ آپ کو اس رحم دلی کا صلہ عطا فرمائے، آمین'۔
سوشل میڈیا پر احد کی خالہ اور سجل علی کے درمیان ہونے والی اس گفتگو کے بھرپور چرچے ہو رہے ہیں اور صارفین سجل کی رحم دلی کی تعریف کر رہے ہیں کہ احد سے علیحدگی کے بعد بھی سجل ان کے گھر والوں کی اتنی عزت کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ جہاں احد اور سجل کے بارے میں کئی مہینوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے وہیں اس جوڑی کو لمبے عرصے سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا جواس بات کہ واضح ثبوت ہے جبکہ حال ہی میں سجل کی بہن صبور اور علی انصاری کی شادی میں بھی احد رضا میر کی عدم موجودگی نے ان افواہوں کو ہوا دی تھی۔