پیرس قطر کے سفارت خانے میں داخل ہونے سے روکنے پر سیکیورٹی گارڈ قتل

پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا

پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا، فوٹو: فائل

فرانس کے دارالحکومت میں قطر کے سفارت خانے کے مرکزی درازے پر تعینات سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع قطر کے سفارت خانے کے مرکزی دروازے پر بحث و تکرار پر ایک شخص نے سیکیورٹی گارڈ کو زور دار مکا رسید کردیا۔


مکا لگنے سے سیکیورٹی گارڈ زمین پر گر گیا اور سر روڈ سے ٹکرانے کے باعث اس کی موقع پر ہی ہلاکت ہوگئی۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے تاحال گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
Load Next Story