تبو فلمساز نیرج پانڈے کی فلم میں منوج باجپائی کی ہیروئن بنیں گی

فلم کی ہدایات منوج ابھینیکر دیں گے ،ابھی بہت کچھ فائنل ہوناہے ،فلم میرے، تبواور انو کپور کے گرد گھومتی ہے،منوج باجپائی


Showbiz Desk March 04, 2014
14 برس بعد منوج باجپائی کے ساتھ کام کررہی ہوں، نفسیاتی تھرلرفلم میں اپنی پرفارمنس سے پرستاروں کے معیار پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی،تبو ۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ تبو فلمساز وکرم ملہوترا اور نیرج پانڈے کی مشترکہ پروڈکشن میں اداکار منوج باجپائی کی ہیروئن بنیں گی تبو اور نیرج پانڈے 2000 میں ریلیز ہونے والی فلموں''دل پے مت لے یار اور ''گھاٹ '' کے بعد پہلی مرتبہ کسی تھرلر فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے ۔

اطلاعات کے مطابق فلم کی دیگر تفصیلات کا ابھی حتمی شکل دی جارہی ہے تاہم منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ یہ ایک نفیساتی رومانوی فلم ہوگی جس کی ہدایات منوج ابھینیکر دے رہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ کسی فلم کی ہدایات دیں گے ۔ انھوں نے فلم میں اپنے اور تبو کے کردار ظاہر کیے بغیر بتایا کہ فلم کا ابھی نام نہیں فائنل کیا گیا تاہم اس کی کہانی تبو ، میرے اور انوکپور کے گرد گھومتی ہے۔ دوسری طرف تبو نے کہا ہے کہ وکرم مہلوترا اور نیرج پانڈے نے اپنی فلم کے لیے مجھ سے رابطہ کیا ہے اور میں نے اپنی رضامندی کا اظہار کردیا ہے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں تقریباً 14 برس بعد منوج باجپائی کے ساتھ کسی فلم میں کام کررہی ہوں ان کے ساتھ میری دو فلمیں ''دل پے مت لے یار اور ''گھاٹ '' سینما گھروں کی زینت بنائی جا چکی ہیں جن میں ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے اداکارہ نے فلم میں اپنے کردار کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی اسے ظاہر نہیں کیا جاسکتا بہت کچھ ابھی فائنل ہونا باقی ہے تاہم یہ ایک تھرلر فلم ہے اور اس کی ہدایات منوج ابھینیکر دے رہے ہیں۔

یہ ان کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہوگی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ تھرلر فلم میں کام نہیں کررہی ہوں اس سے پہلے بھی اس طرح کی کئی فلموں میں میری پرفارمنس پسند کی گئی امید ہے کہ اس فلم میں بھی اپنے کردار کو احسن طریقے سے اداکرکے پرستاروں کی معیار پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں وشال بھردواج کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ''حیدر'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یوٹی وی موشن پیکچرز کے بینر تلے بنائی جانیوالی اس فلم کی عکس بندی ان دنوں مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے جہاں شاہد کپور،عرفان خان اور شردھا کپور بھی موجود ہیں۔ فلم حیدر کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ اچھے ماحول میں کی جارہی ہے البتہ گزشتہ دنوں کچھ ایسے واقعات ہوئے جن سے ہم خوفزدہ ہوگئے مگر ڈائریکٹراور فلمسازسمیت دیگر عملے نے ہماری ہمت بڑھائی اور ہم نے کام دوبارہ شروع کردیا اداکارہ کا کہناتھا کہ میں شوٹنگ کے دوران بیمار بھی پڑگئی تھی۔

جس کی وجہ سے مجھے کچھ دنوں کے لیے اسپتال میں بھی رہنا پڑا اور طبیعت سنبھلنے کے بعد دوبارہ کام شروع کردیا ہے فلم کی دیگر کاسٹ کے متعلق سوال پر تبو کا کہنا تھا کہ عرفان خان شاہد کپور اور شردھا کپور اچھے فنکار ہیں اور سیٹ پر ہمارا ایک گھریلو قسم کا ماحول ہوتا ہے جس دوران ہم سبھی ایک دوسرے کی باتوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں شاہد ایک اچھا اداکار ہے اور اس میں آگے بڑھنے کی بہت صلاحیتیں ہیں امید ہے یہ بالی ووڈ میں مزید ترقی کرے گا جب کہ عرفان خان بھی اپنی اداکاری میں لاجواب ہے امید ہے شائقین کو سینما اسکرین پر ان دونوں کی پرفارمنس پسند آئے گی ۔واضح رہے کہ 50کروڑ روپے کے بجت سے تیار کی جانیوالی یہ فلم 12ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ تبو کا اصل نام تبسم ہاشمی ہے اور وہ 4 نومبر 1971 حیدرآباد میںجمال ہاشمی اور رضوانہ کے گھر پیداہوئیں اس کی پیدائش کے کچھ ہی عرصہ بعد والدین میں علیہدگی ہوگئی ۔

اس کی والدہ ایک اسکول ٹیچر تھیں جب کہ اس کے نانا محمد احسان ریاضی اور نانی انگریزی ادب کی پروفیسر تھیں تبونے ابتدائی تعلیم سینٹ آنس ہائی اسکول حیدرآباد میں حاصل کی اور 1983 میں ممبئی منتقل ہوکر کالج میں داخلہ لے لیا تبو نے 1980 میں فلم بازار میں ایک مختصر ساکردار کیا تاہم بالی ووڈ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ 1985میں ریلیز ہونے والی فلم ''ہم نوجوان'' میں کام کرکے قدم رکھا اس فلم میں اس کا کردار دیو آنند کی چھوٹی بہن کا تھا۔ تبو بطور اداکارہ 1991 میں پہلی مرتبہ تلگو زبان کی فلم ''قلی نمبر1'' میں اداکار وینکتیش کے مدمقابل جلوہ گر ہوئیں ۔ اس کے تین سال بعد 1994 میں اداکارہ کی دو ہندی فلمیں ''پہلا پہلا پیار'' اور ''وجے پتھ ''سینما گھروں کی زینت بنائی گئیں وجے پتھ میں بہترین پرفارمنس پرتبوفلم فئیر کا ڈیوٹ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔واضح رہے کہ اداکارہ1985سے ابتک 70 سے زائد ہندی تامل ، تلگو، بنگالی اور انگلش فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |