سمندر کے بیچوں بیچ مسافر بردار جہاز میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک

134 مسافروں میں سے 20 زخمی بھی ہوئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہیں


ویب ڈیسک May 23, 2022
کشتی میں 124 مسافر سوار تھے، فوٹو: فائل

فلپائن میں ہائی اسپیڈ فیری میں آتشزدگی میں 5 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ساحلی علاقے میں پورٹ کوئزن کے قریب مسافر بردار جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ کشتی میں 134 افراد سوار تھے۔

آتشزدگی میں 5 خواتین سمیت 7 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے جب کہ 10 سے زائد لاپتہ ہیں۔ بقیہ مسافروں کو بحفاظت نکا لیا گیا۔

philpines ferry caught fire

مسافر بردار جہاز میں آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا تاہم ساڑھے سات ہزار سے زائد جزیروں پر مشتمل فلپائن میں بارانی کے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

1987 میں گنجائش زیادہ مسافروں کو لے جانے والی کشتی کے آئل ٹینکر سے تصادم میں 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں