86واں آسکر ایوارڈ’’ ٹویلر ایئرز اے سلیو‘‘ بہترین فلم قرار ’’فروزن‘‘ نے بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوار

آسکر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام الفانسوکووران بہترین ہدایتکارکا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

کیلیفورنیا: فلم ’’ٹویلو ایئرز اے سلیو‘‘ کی کاسٹ 86 ویں آسکر ایوارڈ تقریب کے دوران اپنے ایوارڈ پکڑے کھڑے ہیں ۔ فوٹو : اے ایف پی

آسکر ایوارڈ کی 86 ویں تقریب امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوئی جس میں بہترین فلم کا ایوارڈ فلم ''ٹویل ایئرز اے سیلو'' نے حاصل کیا۔


جب کہ بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ الفانسوکووران کو دیا گیا جنہوں نے مشہور فلم گریویٹی میں ہدایتکاری کے فرائض انجام دیے تھے۔اکیڈیمی ایوارڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سیاہ فام ہدایتکار کی تخلیق کو بہترین فلم کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ فلم ''بارہ سالہ غلامی''کے ہدایتکار اسٹیو ملکوین نے اپنی تخلیق کو بہترین فلم قراردیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ آسکر ایوارڈ کی تقریب میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کیٹ بلانچٹ کے نام رہا جنہوں نے فلم بلیو جیسمین میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے دل لوٹ لیے تھے۔ بہترین معاون اداکار کے لیے فلم ڈیلاس بائرز کلب کے جیرڈلیٹو نے کامیاب امیداور کا ایوارڈ حاصل کیا جب کہ بہترین اینیمیٹڈ فلم کا اعزاز فلم فروزن کے نام رہا۔ معاون اداکارہ کا بہترین ایوارڈ نئی اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو فلم ''12سالہ غلامی '' میں کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ اس بار فلم گریوٹی اور امریکن ہسل کو دس دس کیٹیگریز کے لیے چنا گیا تھا۔

گریوٹی فلم نے بہترین ڈائریکٹر کے ایوارڈ کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 7 آسکر ایوارڈ جیتے جب کہ فلم ''12 سالہ غلامی'' کو 2 آسکرز ایورڈ ملے ۔ فلم امریکن ہسل کوئی بھی ایوارڈ نہ جیت سکی۔ آسکر ایوارڈز کی تقریب میں بہترین اداکار میتھیو ملکوینی قرار پائے جنہوں نے فلم 12 سالہ غلامی میں ایک ٹین ایجز کا کردار نبھایا تھا۔ اس کے علاوہ بہترین اوریجنل سونگ کا انعام بھی فلم فروزن کے حصے میں آیا۔ بہترین سینما ٹو گرافی کا اعزاز فلم گریوٹی میں باکمال منظر کشی کرنے پر لوبکزی امانویل کو دیا گیا۔ بہترین ساؤنڈ ایڈیٹنگ ' بہترین ساؤنڈ مکسنگ کے علاوہ بہترین ویٹرول ایفیکٹس کے انعامات بھی فلم گریوٹی کے ہی حصے میں آئے۔ بہترین فارن فلم کا اعزاز اطالوی فلم دی گریٹ یلیوٹی کو دیا گیا۔ واضح رہے کہ عالمی فلم صنعت میں آسکرز کو معتبر ترین ایوارڈ سمجھا جاتا ہے جس کے لیے فلمی صنعت میں بہت کوششیں کی جاتی ہیں۔
Load Next Story