غلطی سے بھارتی سرحد پار کرنے والے تین پاکستانی نوجوان وطن واپس پہنچ گئے

بھارت سے رہا ہو کر آنے والوں میں محمد سیف، محمد لطیف اور محمدعدنان شامل ہیں، سفارتی حکام

—فوٹو

غلطی سے بارڈرکراس کرنیوالے تین پاکستانی نوجوان انڈیا سے رہاہوکرواپس وطن پہنچ گئے۔

سفارتی حکام کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی کی کوششوں سے بھارتی جیل میں قید تین پاکستانی نوجوان وطن واپس پہنچ گئے ہیں، تینوں نوجوان غلطی سے سرحد پار کرگئے تھے اور انہیں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا تھا، تاہم پاکستانی کمیشن کی کوششوں سے تینوں نوجوانوں کو رہائی مل گئی ہے۔


سفارتی حکام کے مطابق بھارت سے رہا ہو کر آنے والوں میں محمد سیف، محمد لطیف اور محمدعدنان شامل ہیں، بھارتی حکام نے تینوں نوجوانوں کو واہگہ بارڈر پر رینجرزکے حوالے کیا، تینوں کچھ عرصہ قبل غلطی سے سرحدعبور کر گئے تھے۔

 

 
Load Next Story