ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 11 گول سے برابر

بھارت نے پہلے کوارٹر میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے سبقت حاصل کی جبکہ چوتھے کوارٹر کے آخری منٹوں میں پاکستان نے گول کیا


Sports Reporter May 23, 2022
فوٹو، انٹرنیٹ

انڈونیشیا میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جکارتہ ہاکی گراؤنڈ میں پاک بھارت دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز سے میچ کا آغاز کیا، بھارت نے پہلے کوارٹر میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے سبقت حاصل کی، جو تین کوارٹر تک برقرار رہی جبکہ چوتھے کوارٹر کے آخری منٹوں میں پاکستان نے رانا وحید کے گول کے ذریعے میچ کو برابر کیا۔

میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے مگر ان سے فائدہ نہ اٹھایا جاسکا، پاکستان کے گول کیپر اکمل حسین نے بھی بھارت کے تین یقینی گول بچائے۔ پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ انڈونیشیا کے خلاف منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق سوا دو بجے کھیلے گی۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم جاہان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ایشیا ہاکی کپ میں اس سے پہلے کھیلے گئے میچز میں جاپان نے اندونیشیا کو نو صفر سے شکست دی۔ کوریا نے بنگلہ دیش کے خلاف ایک کے مقابلے میں چھے گول سے کامیابی پائی۔ ملائیشیا نے عمان کو سات صفر سے ہرایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں