کئی نامور برانڈز نے سنی لیون کو مسترد کردیا
میں نے کپڑوں اور بیوٹی کا اپنا برانڈ متعارف کرایا ہے اور چاہتا ہوں کہ دنیا میں اس کی تشہیر ہو، اداکارہ
بالی ووڈ میں متنازع کرداروں سے شہرت پانے والی اداکارہ سنی لیون نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کپڑوں اور بیوٹی کے کئی نامور برانڈز کی جانب سے قابل نہ سمجھتے ہوئے مسترد کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران سنی لیون نے بتایا کہ مجھے متعدد برانڈز نے اس قابل نہیں سمجھا کہ میں ان کے لیے کام کرسکوں جس سے مجھے دکھ بھی ہوا لیکن میں نے بھی انہیں چلتا کیا، کئی بار ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا کوئی ایسا برانڈ نہیں جس نے مجھے اشتہارات کے لیے کاسٹ کیا ہوا، یہ سب دیکھنے کے بعد میں نے کپڑوں اور بیوٹی کا اپنا برانڈ متعارف کرایا اور چاہتا ہوں کہ دنیا میں اس کی تشہیر ہو۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ یقیناً جب کوئی کسی کو مسترد کرے تو مایوسی ہوتی ہے لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہر آج کے بعد کل ضرور آتا ہے تو ہمیں مستقبل پر توجہ دینی چاہیے۔