بے ہنگم ٹریفک کے حوالے سے 10بد ترین شہر بیجنگ سر فہرست

بھارت کا شہر ممبئی بدترین ٹریفک کے حوالے سے 5ویں نمبر پر ہے


Net News March 04, 2014
بھارت کا شہر ممبئی بدترین ٹریفک کے حوالے سے 5ویں نمبر پر ہے

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی نے دنیا بھر میں کئی مسائل پیدا کر دیے ہیں اور ان مسائل میں ٹریفک کا مسئلہ بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔

حال ہی میں ایک امریکی جریدے کی جانب سے دنیا کے 10ایسے مقامات کی فہرست جاری کی گئی ہے جوٹریفک کی وجہ سے شدید مسائل کا شکار ہیں۔فہرست کے مطابق چین کا شہر بیجنگ ٹریفک کے حوالے سے دنیا کا بد ترین شہر ہے جب کہ جنوبی کوریا کا شہر سیول ، فرانس کا شہر پیرس اور اٹلی کا شہر روم بتدریج دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔بھارت کا شہر ممبئی بدترین ٹریفک کے حوالے سے 5ویں نمبر پر ہے جہاں گائے سمیت مختلف جانوروں کی وجہ سے ٹریفک کی صورتحال ابتر ہے۔ٹورنٹو،منیلا ،لاگوس،یولان باتر اورگریس کا شہر ایتھنزبھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں