قتل و اقدام قتل کے دو ہائی پروفائل کیسز میں مطلوب ملزمان گرفتار

ملزمان کو موبائل فون ریکارڈز، شہروں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں اور جیو فینسنگ کے ذریعے ٹریس کیا گیا


ویب ڈیسک May 23, 2022
[فائل-فوٹو]

راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی بمہ قتل و اقدام قتل کے دو ہائی پروفائل کیسز کا سراغ لگا کر آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ روات کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے گھر میں اقدام ڈکیتی کی واردات کے دوران پاک نیوی کے سابق آفیسر کو مزاحمت پر قتل اور بیٹے سمیت داماد جو خود بھی پاک فوج میں میجر ہے کو زخمی کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب تھانہ صادق آباد کے علاقے میں آرکیٹیکٹ کو زخمی کرکے 80 لاکھ روپے کی نقدی، پرائز بانڈ وغیرہ لوٹنے والے پانچ ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان میں آرکٹیکٹ کے دو سابق ملازم بھی شامل ہیں جبکہ ملزمان سے نقدی و پرائز بانڈ برآمد کرلیے گئے۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی سید غضنفر شاہ نے ڈویژنل ایس پیز، ایس پی راول بابر جوئیہ اور ایس پی صدر زنیر احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ماہ اپریل میں تھانہ روات کے علاقے میں پاک نیوی کے ریٹائرڈ آفیسر وزیر خان کے گھر ڈکیتی کے لیے داخل ہونے والے تین ملزمان نے مزاحمت پر وزیر خان کو قتل، داماد میجر قیصر اور انکے بیٹے حماد خان کو زخمی کیا جسکا مقدمہ میجر قیصر کے بیان پر درج کیا گیا۔

سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک نے تین مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے واردات میں ملوث تین ملزمان کو شہروں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز و جیو فینسنگ کے ذریعے ٹریس کیا اور فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں چھاپے مار کر ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان پیڑول پمپوں، مالز، گھروں و دکانوں میں وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کردیا گیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ تھانہ صادق آباد کے علاقے میں 5 مئی کوممتاز اکبر نامی آرکیٹیکٹ کے گھر ڈکیتی کی واردات، انھیں چھریوں کے وار کرکے زخمی کرنے اور80 لاکھ نقدی، پرائز بانڈ اور دیگر اشیاءلوٹ فرار ہونے والے پانچ ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کو گلیوں میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج و موبائل فون ریکارڈ کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔ ملزمان میں مدعی مقدمہ کے دو سابق ملازم بھی نکلے۔ ملزمان کے پاس اسی لاکھ کی نقدی ، پراہز بانڈ و دیگر اشیاء برآمد کرلی گئی ہیں۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا ملزمان کو ٹھوس شوائد کے ساتھ چالان کر کے سزا دلائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |