آج سے17 ٹاؤنز میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی

رضاکاروں کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ،پولیس اہلکاروں کوعلاقوں میں تعینات کردیاگیا

115 یونین کونسلوں میں آج سے4 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جائیگی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی کے17 ٹاؤنز کی 115 یونین کونسلوں میں آج سے4 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جائیگی۔


ای پی آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مظہر خمیسانی اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق جن ٹاؤنزکی یوسی میں پولیو مہم شروع کی جائیگی ان میں گلشن یوسی7، جمشید ٹاؤن12، کورنگی7، لانڈھی6، شاہ فیصل کالونی 8، صدر ٹاؤن یوسی 12، لیاری9، گلبرگ یوسی5، لیاقت آباد یوسی8، ناظم آباد 8، نیوکراچی یوسی، نارتھ کراچی یوسی10، اورنگی ٹاؤن یوسی5، کیماڑی یوسی4، بن قاسم یوسی2، گڈاپ یوسی3 اور ملیر یوسی6 شامل ہیں، رضاکاروں کی ٹیمیں تشکیل اورپولیس اہلکاروں کوتعینات کردیاگیاہے۔
Load Next Story