سی این جی اسٹیشنز آج 24گھنٹے کے لیے بند رہیں گے

سوئی گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشن مالکان کو ہفتے میں 3 روز کی بندش کا شیڈول جاری کردیا


Business Reporter March 04, 2014
سوئی گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشن مالکان کو ہفتے میں 3 روز کی بندش کا شیڈول جاری کردیا ۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنوں کو گیس فراہمی آج صبح 8بجے معطل کردی جائیگی۔

ہفتہ وار لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت منگل کی صبح8 بجے سے بدھ کی صبح 8 بجے تک صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنوں کو24گھنٹے کیلیے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کے مطابق سوئی گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشن مالکان کو ہفتے میں 3 روز کی بندش کا شیڈول جاری کردیا ،سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنوں کی 24گھنٹے کی پہلی بندش منگل کی صبح 8بجے سے بدھ کی صبح 8بجے تک ہوگی، دوسری بندش ان ہی اوقات میں جمعرات چھ مارچ سے جمعہ 7 مارچ اور تیسری بندش ان ہی اوقات میں ہفتہ 8 مارچ اور اتوار 9 مارچ کے درمیان کی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں