پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں86 ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

سی آئی ڈی انسداد فرقہ وارا نہ سیل پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا سے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیے


Staff Reporter March 04, 2014
سی آئی ڈی انسداد فرقہ وارا نہ سیل پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا سے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیے۔ فوٹو: فائل

پولیس ، رینجرز اور سی آئی ڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم اور لیاری گینگ وار کے ملزمان سمیت86ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیے ۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی انسداد فرقہ وارا نہ سیل پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے لسانی اور مذہبی دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیم کے2 مبینہ دہشت گرد سید مشتاق حسین شاہ عرف شیرازی اور محبوب عالم عرف مدنی کو گرفتار کر کے2 ٹی ٹی پستول اور2 ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیے، انچارج سی آئی ڈی فیاض خان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے،گذری پولیس نے موٹر سائیکلیں چوری اور چھینے کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، محمود آباد پولیس نے چنیسر گوٹھ میں آپریشن کرتے ہوئے3 مشکوک ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے2 ٹی ٹی پستول اور 2 موٹر سائیکل برآمد کرلیں۔

پولیس نے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 73 چھاپوں اور 6پولیس مقابلوں میں 58 ملزمان کو گرفتار کیا، رینجرز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر ملیر کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے5 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی، ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق حراست میں لیے جانے والے ملزمان بین الااقوامی منشیات کے گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں