ٹنڈو الہیار میں سوائن فلو پھیل گیا ہزاروں مرغیاں ہلاک
شہر اور نواح کے کئی پولٹری فارم خالی ہوگئے، مالکان نے مردہ مرغیاں تلف کرنے کے بجائے راستوں میں پھینک دیں
ٹنڈوالٰہیار و نواح میں برائلر مرغیوں میں سوائن فلو اور این ڈی وائرس پھیلنے کا انکشاف، ہزاروں مرغیاں ہلاک، ہلاک شدہ مرغیوں کو تلف یا زمین میں دبانے کے بجائے مختلف دیہات کے راستوں پر پھینک دیا گیا ہے۔
بیماریاں انسانوں میں منتقل ہونے کا خدشہ ، متعلقہ حکام کی چشم پوشی۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالٰہیار شہر و نواح میں میں واقع پولٹری فارموں میں سوائن فلو اور این ڈی وائرس پھیل گیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مرغیاں ہلاک ہوگئیں اور کئی فارم خالی ہوچکے ہیں۔ پولٹری فارم مالکان مری ہوئی مرغیاں تلف یا زمین میں دفن کرنے کے بجائے مختلف دیہات کے راستوں میں پھینک رہے ہیں جس کے باعث مذکورہ بیماریاں انسانوں میں پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ جن دیہات کے راستوں پر مرغیوں کو پھینکا گیا ہے ان میں گاؤں محمد رحیم رند، موسیٰ رند، نور محمد رند، دوست علی رند، گاؤں غلام نبی ماچھی سمیت دیگر شامل ہیں۔