شارٹ سرکٹ سے لگی آگ نے 16 رکشے جلا دیے

پنجاب کالونی کے خالی پلاٹ میں کھڑے ایک رکشا میں آگ لگی جس نے رکشوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا


Staff Reporter May 24, 2022
پنجاب کالونی کے خالی پلاٹ میں رکشوں کو لگنے والی آگ فائربریگیڈ کا عملہ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

JHELUM:

پنجاب کالونی میں خالی پلاٹ پرکھڑے رکشوں میں آگ لگنے سے 16 رکشے مکمل طور پر جل گئے جبکہ کئی کو جزوی نقصان پہنچا۔


تفصیلات کے مطابق پیرکی اعلیٰ الصباح پنجاب کالونی گلی نمبر8 کے خالی پلاٹ میںکھڑے رکشاؤں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی، رکشاؤں میں آگ بھڑکتے ہی علاقہ مکین جمع ہوگئے اور اپنی مددآپ کے تحت آگ پر قابوپانا اور دیگر رکشاؤں کوباہرنکالنا شروع کردیا۔


دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا اس دوران 16 رکشے مکمل طور پر جل گئے جبکہ کچھ کو جزوی نقصان بھی پہنچا۔


موقع پرموجود شہری نے بتایا کہ رکشوں میں آگ صبح 6 بجے کے قریب لگی تھی، پہلے ایک رکشے میں آگ لگی تھی جس نے منٹوں میں دیگر رکشوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، پلاٹ پر 40 رکشا کھڑے تھے جن میں سے 16 رکشا مکمل جل گئے۔

جلنے والے رکشے غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے تھے جو روزکماتے اورکھاتے ہیں، کسی نے کرایے پر رکشا حاصل کر رکھا تھا تو کسی نے قسطوں پر لیا ہوا تھا، اب تمام افراد بے روز گارہوگئے ہیں۔

ایک رکشا کے مالک نے بتایا کہ اس کا رکشا مکمل جل گیا ہے اوراس کے بھائی کے رکشا کو جزوی نقصان پہنچا ہے، فائر بریگیڈ کا عملہ آدھے گھنٹے کی تاخیر سے پہنچا تھا اگرفائر بریگیڈ کا عملہ وقت پر پہنچ جاتا توصرف 3رکشوں کو نقصان پہنچتااورباقی رکشے جلنے سے بچ جاتے۔

رابطہ کرنے پرایس ایچ او فریئر وقار نے بتایا کہ رکشوں میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں