کراچی کے فٹبالرز جلد انگلینڈ میں تربیت حاصل کریں گے

 کمشنرکراچی سے سونڈن ٹاؤن کلب انگلینڈکے وائس چیئرمین کی ملاقات


Staff Reporter May 24, 2022
کمشنر کراچی محمد اقبال فٹبال کوچز کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

لاہور: سونڈن ٹاؤن کلب انگلینڈ کے کوچ الیکس پائک کی نگرانی میں کراچی کے نوجوان فٹبالرز کی انگلینڈ میں دو سال کی تربیت اور کھیل کے مواقع حاصل کریں گے۔

چھ ماہ قبل سوین ڈن ٹاون کلب انگلینڈ کے کوچ الیکس پائک کی نگرانی میں شروع کیے جانے والے ٹرائلز پیر کو آخری مرحلہ میں داخل ہوگئے ہیں، پیر کے روز کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم میں چار روزہ ٹرائلز شروع ہوئے جس میں25 بچے حصہ لے رہے ہیں 25 بچے 300 بچوں کے ٹرائلز کے بعد گزشتہ 6 ہفتوں میں شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔

موجودہ ٹرائلز کے بچے انگلینڈ جانے کے لیے فائنل کیے جائیں گے جو ویزا کے حصول کے فوری بعد کراچی کلب اور سونڈن ٹاؤن کلب کے تحت ہونے والے معاہدہ کے مطابق دو سال کے لیے انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے۔

پیر کے روز سونڈن ٹاؤن کلب انگلینڈ کے وائس چیرمین زیور آسٹن اور کوچ الیکس پائک کی کراچی آمد کے موقع پر سونڈن ٹاؤن کلب انگلینڈ کے وائس چیئرمین زیور آسٹن اور کوچ الیکس پائک نے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی انھوں نے انگلینڈ میں کراچی کے منتخب فٹبالرز کے پروگرام کی تفصیل سے آگاہ کیا انھوں نے بتایا کہ انگلینڈ میں کراچی کے منتخب فٹبالرز کی تربیت عالمی سطح کے فٹبال کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

زیور آسٹن نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کے لئے پہلی بار مستقبل میں عالمی سطح پر فٹبال کھیلنے کے مواقع حا صل ہوں گے انھوں نے کہا کہ انھیں عالمی سطح کا کھلاڑی بننے کے لئے ابھی طویل سفر طے کرنا ہے یہ سفر کمشنر کراچی نے شروع کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی کے بچوں میں وہ تمام صلاحیتیں ہیں جو عالمی سطح کے فٹبال مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے ضروری ہیں انھوں نے کہا کہ بچوں کی کھیل کی تربیت حاصل کرنے کے لیے انگریزی زبان کی کمی دور کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں