لاہور ہائیکورٹ نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک پر جرح کی اپیل مسترد کردی

میشا شفیع نے سیشن عدالت کا فیصلہ ہاٸی کورٹ میں چیلنج کیا تھا

گلوکارہ نے سیشن عدالت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا(فائل فوٹو)

لاہور ہائیکورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی اپیل خارج کردی۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس صفدر سلیم شاہد نے گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل پر فیصلہ سنا تے ہوئے گلوکارہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی اپیل خارج کر دی ہے۔


یاد رہے کہ اس سے قبل سیشن عدالت نے بھی میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے بعد گلوکارہ نے سیشن عدالت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

میشا شفیع نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس درخواست خارج کی درخواست گلوکارہ کا موقف تھا کہ کینیڈا میں مقیم ہوں جرح کے لیے پاکستان نہیں آ سکتی پاکستان میں بیان پر جرح کا عمل جاری تھا،ناگزیر وجوہات کی بنا پر کینیڈا واپس آنا پڑا۔

میشا شفیع نے عدالت سے استدعاکی تھی کہ عدالت باقی رہ جانے والی جرح ویڈیو لنک کے ذریعے مکمل کروانے کا حکم دے تاہم سیشن عدالت کے بعد اب لاہور ہائیکورٹ نے بھی میشا شفیع کی اپیل مسترد کر دی ہے۔
Load Next Story