چھاپوں اورپولیس اہلکارکی موت کے ذمہ داررانا ثنا اورحمزہ شہباز ہیں فواد چوہدری

پولیس نے بغیروارنٹ گھروں میں گھس کرخواتین اوربچوں سے بدتمیزی کی، فواد چوہدری


ویب ڈیسک May 24, 2022
ایکس سروس مین اورسول اداروں کے ریٹائرڈ لوگ بھی پولیس گردی کا نشانہ بنے،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

QUETTA: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ کارکنوں کے گھروں پرچھاپوں اورپولیس اہلکارکی موت کے ذمہ داررانا ثنا اللہ اورحمزہ شہباز ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پنجاب میں گزشتہ رات 11 سو گھروں پرچھاپے مارے گئے۔پولیس نے بغیروارنٹ گھروں میں داخل ہوکر خواتین اوربچوں سے بدتمیزی کی اورلوگوں کوتشدد کا نشانہ بنایا۔ پی ٹی آئی کے 400 سے زائد کارکنوں کوحراست میں لے لیا گیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ایکس سروس مین اورسول اداروں سے ریٹائرڈ لوگ بھی پولیس گردی کا نشانہ بنے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اطلاعات کے مطابق ریٹارئرڈ میجر کے گھر آدھی رات کو زبردستی داخل ہونے پرگھروالوں نے ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کی جسے ایک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔ان تمام واقعات کی ذمہ داری وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اوروزیرداخلہ رانا ثنااللہ پرعائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجابیوں ڈٹ جاؤ اس حکومت کو پتہ نہیں کوئی ماں کالال پنجاب کےجذبوں کو نہیں دبا سکا۔ پنجابیوں کےجذبے پانچ دریاؤں کی ٹھاٹھیں مارتی موجوں سےپانی لے کرجوان ہوئے ہیں بزدلوں کا خیال ہے بندوقوں سے پنجابی ڈر جائیگا اس غلطی کی بڑی قیمت دینا ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں