سابق برطانوی رکن اسمبلی عمران خان کو جنسی استحصال پر قید کی سزا

برطانوی رکن اسمبلی نے 2008 میں 15 سالہ لڑکے کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا تھا


ویب ڈیسک May 24, 2022
رکن اسمبلی پر 2008 میں 15 سالہ لڑکے کیساتھ جنسی استحصال کا الزام تھا، فوٹو: فائل

لاہور: برطانوی رکن اسمبلی عمران احمد خان کو نو عمر لڑکے سے جنسی استحصال کے کیس میں 18 ماہ کی قید سنائی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوری 2008 میں 15 سالہ لڑکے کو جنسی استحصال کا نشانہ بنانے پر برطانوی رکن اسمبلی عمران احمد خان کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے شواہد، جنسی استحصال کے شکار لڑکے اور ملزم کے اعترافی بیان کی روشنی میں 48 سالہ رکن اسمبلی کو مجرم قرار دیتے ہوئے 18 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ جنسی استحصال کے شکار لڑکے کی عمر اب 29 برس ہے۔

برطانوی رکن اسمبلی عمران خان جنسی زیادتی کے شکار بچوں کی ذہنی اور نفسیاتی بحالی سے متعلق کمیٹی کے رکن بھی تھے تاہم لڑکے کے ساتھ جنسی استحصال کا معاملہ سامنے آنے پر اپریل 2022 میں رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

رکن اسمبلی عمران خان پر جون 2019 میں فرد جرم عائد کردی گئی تھی جس پر حکمراں جماعت نے رکن اسمبلی کی بطور چیف وہپ کی حیثیت ختم کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں