ایرانی طیارہ شیرانی جنگلات کی آگ بجھانے کے آپریشن میں شامل

ایرانی طیارے کو فائر فائٹنگ آپریشن میں شمولیت کے لئے خصوصی فضائی روٹ دیا گیا ہے


ویب ڈیسک May 24, 2022
شیرانی جنگلات کی آگ پرقابو پانے کے لئے فضا سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے:فوٹو:فائل

کراچی: شیرانی جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لینے کے لئےایران کا فائر فائٹنگ طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لینے کے لئے ایران کا فائرفائٹنگ ٹینکر طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔

ایرانی فائرفائٹنگ طیارہ آج صبح راولپنڈی کے نور خان ائیربیس پہنچا تھا جہاں طیارے کو فائرفائٹنگ آپریشن کے لیے مطلوبہ مقدار میں پانی فراہم کیا گیا۔ ایرانی فائرفائٹنگ طیارے نے آگ بجھانے کے آپریشن میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی ہے۔ فضا سے بھاری مقدار میں پانی کا چھڑکاؤ کرکے جنگلات کی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فائرفائٹنگ آپریشن میں شامل ہونے کے لئے ایران کے طیارے کو اسپیشل فضائی روٹ دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں