وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے کہا ہے کہ عمران خان کو آنے دیں گرفتار نہ کریں مریم نواز
عمران خان کی سیاست کا آغاز ڈی چوک سے ہوا اور اب اختتام بھی ڈی چوک پر ہوگا، نائب صدر ن لیگ مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پولیس کانسٹیبل کی شہادت کا ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا لٹکا ہوا چہرہ بتا رہا ہے کہ لانگ مارچ کا غلط فیصلہ کرکے پھنس گیا۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہے، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے کہتی ہوں کہ عمران کو اسلام آباد آنے دیں، گرفتار نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کررہا ہے، میں اداروں کو پیغام دیتی ہوں کہ عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا فتنہ ہے وہ قوم کے بچوں کو مروانا چاتا ہے، اداروں کو چاہیے کے ملک کو فتنہ گر کے ہاتھوں یرغمال ہونے سے بچائیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ عمران خان لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کررہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ میں میر جعفر اور میر صادق کو پہچان گیا، یہ اس نے ہمیں نہیں کہا، یہ وہ اسٹیبلشمنٹ کو کہتا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے نواز شریف نے عمران خان کی حکومت ختم کی اور اب عمران خان کی سیاست بھی ختم کریں گے۔
رہنما مسلم لیگ نواز کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی سیاست کا آغاز ڈی چوک سے ہوا تھا اور اب ڈی چوک پر ہی تمہاری سیاست دفن ہوگی۔
نائب صدر مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف پر الزام لگایا کہ تحریک انصاف نے اداروں پر حملہ کرنے کےلیے آنسو گیس کے شیل اور اسلحہ جمع کرکے رکھا ہے اور اس حوالے سے ہمارے پاس خفیہ اطلاعات موجود ہیں، جس کا واضح ثبوت ماڈل ٹاؤن میں کانسٹیبل کی شہادت ہے جس کے سینے میں گولی ماری گئی۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ کونسی آزادی چاہتے ہیں؟ عمران خان نے کرسی اور فرح گوگی کا نام آزادی رکھا ہوا ہے، عدلیہ کو بہت ادب سے یہ بات کہناچاہتی ہوں، یہ روایت مت ڈالیں کہ جو شخص سب سے بڑھ کر اداروں کو گالیاں نکالے گا، اسی کے حق میں فیصلے ہوں گے، قوم کے حق میں فیصلے کریں، ملک کے حق میں فیصلےکریں، سوشل میڈیا کو مت دیکھیں، میڈیا کو مت دیکھیں اورقوم کے مستقبل کے حق میں فیصلےکریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے الیکشن کروانے کا سوچا تھا مگر دھمکی میں آکر الیکشن نہیں کروائیں گے، چیئرمین تحریک انصاف کی دھمکی اور شرائط پر الیکشن ہوں گے اور نہ ہی حکومت تبدیل ہوگی، فیصلے آئین و قانون کے مطابق عوام کے حق میں ہوں گے۔
رہنما ن لیگ مریم نواز سربراہ پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن بلکل ٹھیک کہتے ہیں کہ عمران کی سیاست زندہ لاش ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی سازش کا کوئی ذکر نہیں کیا اور یہاں امریکی سازش کا رونا رہا ہے، ایک دن عمران خان خود بولے گا کہ میں استعمال ہوا۔

عمران خان تو کہتا تھا کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے لیکن اب گرفتار کے ڈر سے پشاور کے بنکر میں چھپ کر بٹھا ہے اور ملک بھر میں کارکن گرفتار ہورہے ہیں۔