گدلا سوئمنگ پول پیٹ کی خطرناک بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے ماہرین

ایک درجن سے زائد بچے دو قسم کے بیکٹیریا، E.coli اور C. defficile سے شدید بیمار ہوئے


ویب ڈیسک May 24, 2022
[فائل-فوٹو]

موسمِ گرما میں فیملیز تفریحات کیلئے سوئمنگ پولز اور واٹر پارکس کی طرف رُخ کرتی ہیں لیکن خیال رہے کہ پول کا پانی اگر آلودہ ہے تو تفریح طبی مسائل کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

جون 2021 میں متعدد بچے سوئمنگ پول میں جانے کے بعد دو قسم کے بیکٹیریا، E.coli اور C. defficile سے شدید بیمار ہوئے۔

امریکا میں پنسلوانیا کے محکمہ صحت میں وبائی امراض کی محقق مولی نیس نے کہا کہ یہ 2 بیکٹیریا تمام عمر کے افراد کو متاثر کرتے ہیں لیکن یہ بیکٹیریا خاص طور پر بچوں میں معدے کے اہم مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جن بچوں میں ای کولائی کے ٹیسٹ مثبت آئے ان میں سی ڈفیسیل کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا اور یہ بچے سوئمنگ پول کا پانی نگلنے کے بعد بیمار ہوئے۔

محقق نے یہ بھی کہا کہ یہ بیکٹیریا عام طور پر اسہال سے متاثرہ شخص کے تیرنے کے دوران پانی میں داخل ہوتے ہیں تاہم بیکٹیریا آلودگی کے دوسرے ذرائع سے بھی پانی میں داخل ہو سکتے ہیں جن میں مقامی پانی بھی شامل ہے۔

بیماری ہونے والے 15 بچوں میں سے 13 کو طبی دیکھ بھال کی ضرورت پڑی جبکہ 6 کو شدید اسہال اور بڑی آنت کی سوزش کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تاہم خوش قسمتی سے کسی کو hemolytic uremic syndrome نہیں ہوا جو گردے کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں