پیٹرنز ٹرافی گریڈ 2 نیوی کی اننگز سے فتح کسٹمز اور سوئی گیس کا میچ ڈرا

کے الیکٹرک اور سندھ پولیس کا میچ بھی بے نتیجہ رہا، آخری روز بارش کے سبب پلیئرز گرائونڈ میں داخل نہ ہو سکے


Sports Desk March 04, 2014
کے الیکٹرک اور سندھ پولیس کا میچ بھی بے نتیجہ رہا، آخری روز بارش کے سبب پلیئرز گرائونڈ میں داخل نہ ہو سکے فوٹو: فائل

پیٹرنز ٹرافی گریڈ 2 میں نیوی نے سعودی کرکٹ کو اننگز اور 20رنز سے مات دے دی۔

کسٹمز اور سوئی سدرن گیس کی معرکہ آرائی بے نتیجہ رہی،کے الیکٹرک اور سندھ پولیس کا مقابلہ بھی ڈرا ہوگیا، دونوں میچز میں پیر کے دن کھیل بارش کی نذر ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نیوی کیخلاف فالوآن کا شکار ہونے والی سعودی کرکٹ نے نامکمل دوسری اننگز کو6 وکٹ 64 رنزسے شروع کیا،چار اختتامی پلیئرز مجموعے کو 137 رنز تک پہنچاکر پویلین لوٹ گئے،سلمان حفیظ41 اور فردوس حسین 28رنز بناکر نمایاں رہے، زوہیب شیرا نے 35رنز دے کر5 وکٹیں لیں۔

ٹیم پہلی اننگز میں247 رنزبناکر آئوٹ ہوئی تھی، فاتح سائیڈ نے واحد اننگز 8 وکٹ 404 پر ڈیکلیئرڈ کی۔گروپ 'بی' میں آرمی اور نادرا کا مقابلہ بھی ڈرا ہوگیا،302رنز کے جواب میں نادرا کی ٹیم 61 اوورز میں 193رنز بناکرآئوٹ ہوگئی، احسان علی نے سب سے زیادہ 96رنز اسکور کیے، شاہد خان نے 53 رنزکے عوض7 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا،شاہد بیٹنگ میں بھی73 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے تھے، منورعلی نے 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔گروپ 'سی' میں پی ٹی بی بی نے سی ایل کو اننگز اور 113رنز سے مات دے دی۔ ایف ایف کیخلاف عمر ایسوسی ایٹس نے اننگز اور 29 رنز سے فتح پائی۔ گروپ ' ڈی ' میں سروس انڈسٹریز کی ٹیم نے ایچ ای سی کو 40رنز سے پچھاڑا، میڈی کیم اور خیابان امین کا مقابلہ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں