خصوصی طور پر مدعو کردہ چار کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی

لاہور کے گرم موسم میں اچانک فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلبی پر چاروں کرکٹرز ہریشان تھے


ویب ڈیسک May 24, 2022
پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے خصوصی طور پر مدعو کردہ کرکٹرز عنر اکمل، حارث سہیل، صہیب مقصود اور شرجیل خان کے فٹنس ٹیسٹ بھی ملتوی کردئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چاروں کرکٹرز کو 25 مئی کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں حاصل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے فون کرکے کھلاڑیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ اب نیشنل ہائی فارمنس سینٹر نہ آئیں اور گھروں پر ہی رہیں، فٹنس ٹیسٹ کے لیے دوبارہ پروگرام فائنل کرکے انہیں اطلاع دے دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے گرم موسم میں اچانک فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلبی پر ہریشان حال ان چاروں کرکٹرز بے نئی اطلاع پر سکھ کا سانس لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا مقصد مستقبل کی کرکٹ کے لیے اندازہ لگانا تھا کہ ان کا فٹنس لیول کیا یے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |