اسلام آباد کچہری کے واقعے کو طالبان سے جوڑنا درست نہیں چوہدری شجاعت

اسلام آباد کچہری کے واقعے میں بیرونی عناصر ملوث ہوسکتے ہیں۔


Online March 04, 2014
اسلام آباد کچہری کے واقعے میں بیرونی عناصر ملوث ہوسکتے ہیں۔سربراہ ق لیگ۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ ق کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری کے واقعے میں بیرونی عناصر ملوث ہوسکتے ہیں۔

دہشتگردی کے اس واقعے کو طالبان سے جوڑنا درست نہیں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں انھوں نے اسلام آباد کچہری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیکیورٹی اداروں کو مزید چوکنا رہنا ہوگا۔ دہشتگردی کسی حکومت یا سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں بلکہ قومی مسئلہ بن چکا ہے۔ انھوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب عملی اقدامات اٹھائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں