آئندہ الیکشن استخارہ کر کے لڑوں گا نور عالم خان
میرے گھر کو نہیں بخشا گیا تو آپ کا گھر بھی محفوظ نہیں رہے گا، پی ٹی آئی منحرف رکن
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان سے پہلے ہی آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑنے سے معذرت کرلی تھی، آئندہ انتخاب لڑنے کا فیصلہ استخارے کے بعد کروں گا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے کے عوام کی پریشانی کو دور کرنے کے لیے لوڈشیڈنگ کے خلاف آواز بلند کی تو پی ٹی آئی نے مجھے سائیڈ لائن کیا اور انتقام پر اتر آئی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے ننانوے ناموں کے نیچے کھڑے ہوکر کہتا ہوں میں نے کسی سے کوئی پیسہ نہیں لیا، میری زمینوں پر پشاور میں پولیس کی سرپرستی میں قبضے کرائے جارہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے میرے گھر پر ہلہ بولا کیونکہ میرا قصور یہ تھا کہ میں نے عمران خان کو واضح کردیا تھا کہ اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا۔
نور عالم خان نے کہا کہ 'میں اپنی زمینیں فروخت کر کے سیاست کررہا ہوں، میرے بچے یہودی گھر میں نہیں رہتے اور نہ ہی میری کوئی بیٹی بغیر نکاح کے پیدا ہوئی، میری کزن سے شادی ہوئی جس سے چار بچے ہیں'۔
اُن کا کہنا تھا کہ 'مجھے بتایا جائے اسٹیبلشمنٹ کیوں ان کو کالز کررہی ہے، کیوں ایک جھتے سے بلیک میل ہوا جارہا ہے اور انہیں کالز پر کیا پیغام دیا جارہا ہے، جب اسٹیبلشمنٹ نے ساڑھے تین سال سر پر بٹھایا تو ٹھیک تھی مگر آج وہی اسٹیبلشمنٹ بری ہوگئی ہے'۔
نور عالم خان نے کہا کہ 'میں نے کسی پارٹی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں کیا، اس کے لیے میں استخارہ کروں گا، میرے گھر کو نہیں بخشا گیا تو آپ کا گھر بھی محفوظ نہیں رہے گا، میں آج پھر کہتا ہوں کہ سب کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں'۔