کانفرنس میں بھرپور شرکت کرینگے طاہرالقادری کی الطاف حسین کو یقین دہانی

علما کونسل اور مشائخ ونگ کے نمائندگان اور کارکنان شریک ہوں گے، سربراہ منہاج القرآن


Express Desk March 04, 2014
علما کونسل اور مشائخ ونگ کے نمائندگان اور کارکنان شریک ہوں گے، سربراہ منہاج القرآن ۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی صورتحال ، ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی دہشت گردی مذہبی منافرت ، فرقہ واریت اوردیگر امورپر بات چیت ہوئی۔ جناب الطاف حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک سے مذہبی انتہاء پسندی کے خاتمہ اور اعتدال پسندی کے فروغ کیلئے اولیائے کرام اوربزرگان دین کے کردار کو اجاگر کرنا ضروری ہے اور اس مقصد کیلئے ایم کیوایم کے تحت 9، مارچ کو لاہور میں صوفیائے کرام کانفرنس کاانعقاد کیاجارہا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹرطاہرالقادری اورانکے رفقاء کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے دین اسلام کے فروغ میں بزرگان دین ، اولیائے کرام اور صوفیائے کرام کی خدمات اجاگر کرنے کیلئے ایم کیوایم کے تحت صوفیائے کرام کانفرنس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان میں موجود منہاج القرآن علما کونسل اور مشائخ ونگ کے نمائندگان اور کارکنان کانفرنس میں ضرور شرکت کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں