
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کے بیگج ایریا میں 'کونویئر بیلٹ' پر لاش نما شے پیپر میں لپٹی ہوئی آئی جیسے دیکھ کر وہاں موجود مسافر دم بخود رہ گئے اور گمان کرنے لگے کہ یہ کسی کا مردہ جسم ہے۔
بعد ازاں اس معمے کی حقیقت سامنے آگئی اور پتا چلا کہ کونویئر بیلٹ پر کسی کی لاش نہیں بلکہ یہ انسانی ڈھانچے کی طرح تیار کیا گیا 'لیمپ' ہے جسے کوئی مسافر اپنے ساتھ لایا ہے۔
ایئرپورٹ پر مذکورہ واقعے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر سب حیران وپریشان ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔