کاغذ میں لپٹی لاش لندن ایئرپورٹ کے بیگج ایریا میں آگئی ویڈیو وائرل
بیگج ایریا میں ’کونویئر بیلٹ‘ پر لاش نما شے پیپر میں لپٹی ہوئی آئی جیسے دیکھ کر وہاں موجود مسافر دم بخود رہ گئے
برطانیہ کے لندن ایئرپورٹ پر کاغذ میں لپٹی مبینہ لاش کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا لیکن اب اس کی حقیقت بھی سامنے آچکی ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کے بیگج ایریا میں 'کونویئر بیلٹ' پر لاش نما شے پیپر میں لپٹی ہوئی آئی جیسے دیکھ کر وہاں موجود مسافر دم بخود رہ گئے اور گمان کرنے لگے کہ یہ کسی کا مردہ جسم ہے۔
بعد ازاں اس معمے کی حقیقت سامنے آگئی اور پتا چلا کہ کونویئر بیلٹ پر کسی کی لاش نہیں بلکہ یہ انسانی ڈھانچے کی طرح تیار کیا گیا 'لیمپ' ہے جسے کوئی مسافر اپنے ساتھ لایا ہے۔
ایئرپورٹ پر مذکورہ واقعے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر سب حیران وپریشان ہیں۔