پولیس و انتظامیہ کچہری کی سیکیورٹی کے لیے وقت نہ نکال سکی

حکام اجلاس میں شرکت کے بجائے چوہدری نثار کا کرکٹ میچ دیکھنے چلے گئے، صدر ڈسٹرکٹ بار

حکام اجلاس میں شرکت کے بجائے چوہدری نثار کا کرکٹ میچ دیکھنے چلے گئے، صدر ڈسٹرکٹ بار فوٹو : نسیم جیمز فائل

دہشت گردی کے واضح خدشے کے باوجود اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کچہری کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلیے اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے ساتھ میٹنگ کیلیے وقت نہ نکال سکی اور دہشتگردی کا واقعہ پیش آ گیا۔


ایکسپریس انویسٹی گیشن سیل سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر نصیر کیانی نے بتایا کہ چند روز قبل ضلعی پولیس اور انتظامیہ کے حکام کی سیشن جج اسلام آباد سے میٹنگ ہونا تھی تاکہ عدالتوں اور مقامی کچہری کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے تاہم انتظامیہ اور پولیس حکام نے اس اجلاس میں شرکت کے بجائے وزیر داخلہ کا کرکٹ میچ دیکھنے کو ترجیح دی۔ انھوں نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دیئے ہوتے تو دہشتگردی کے اس واقعہ سے بچا جا سکتا تھا جس میں گیارہ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ میڈیا کی رپورٹس میں اسلام آباد میں دہشتگردی کا واضح خدشہ ظاہر کیا گیا تھا اسی بنا پر ہم نے بھی فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کیا تاہم اس پرانتظامیہ نے کان نہیں دھرا۔ انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار فرائض سے غفلت برتنے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کیخلاف مقدمہ درج کرائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف ذمے دار حکام کیخلاف کارروائی کریں۔
Load Next Story